ہوم   > پاکستان

ملک ميں کرفيولگاناپڑے تواس کی تياری ہونی چاہيے،عمران خان

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لوگ لائنيں لگاکر کھانا ليں گے تو کرفيو کا مقصد ہی ختم ہوجائے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام کرفيو اور کرونا کے کرفيو ميں فرق ہوگا،لوگ لائنيں لگاکر کھانا ليں گے تو کرفيو کا مقصد ہی ختم ہوجائے گا، ملک ميں کرفيو لگانا پڑے تواس کی تياری ہونی چاہيے،چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کراس جنگ کو جيتيں،سارے صوبے، سياسی جماعتيں اس جنگ ميں شامل ہوں۔

بدھ کو وزيراعظم عمران خان نے پارليمانی رہنماؤں سے وڈيو لنک کے ذريعے خطاب کیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ چينی حکام کے ساتھ  ہم مسلسل رابطے ميں تھے،چين ميں پاکستانی طلبا کو وہاں رکھنے کا مشکل فيصلہ کيا۔

ایران سے متعلق وزيراعظم نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کيلئے ايران کے پاس چين جيسی صلاحيت نہيں تھی،ايران پر دباؤ کی وجہ سے ہميں زائرين کو اپنے ملک ميں لانا پڑا،ايئرپورٹس پر اب تک 9 لاکھ لوگوں کی اسکريننگ کرچکے ہیں۔

وزيراعظم نے کہا کہ کل کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے ملک ميں 900 کيسز تھے،پاکستان ميں مقامی طور پر وائرس کے صرف 153 کيس آئے۔

 حالیہ صورتحال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان ميں لاک ڈاؤن سےمتعلق کنفيوژن ہے،18ويں ترميم کے بعد صوبوں کے پاس اختيارات ہيں، ابھی اس لاک ڈاؤن پر نہيں جانا چاہيے کہ ٹرانسپورٹ بند ہوجائے، گندم کی کٹائی ہورہی ہے، ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہوگی۔

وزيراعظم نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے کنسٹرکشن انڈسٹری متاثر ہوسکتی ہے،گلگت بلتستان ميں تيل کی کمی ہے،سندھ لاک ڈاؤن ميں کافی آگے چلا گيا ہے، باقی صوبے بھی لاک ڈاؤن کے اقدامات کررہے ہيں،ہميں صورتحال پر مسلسل نظر رکھنا ہوگی۔

وزيراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن ليگ، پی پی سب کو مل کر معاملے کو دوبارہ سے ديکھنا پڑے گا،خوف ميں کيے گئے فيصلوں کے نتائج کا جائزہ نہيں ليا جاتا،نيشنل کوآرڈينيشن کميٹی ميں اپنی تجاويز رکھيں گے۔

وزيراعظم نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند ہونے کے اثرات کوئی نہيں ديکھ رہا، کرونا پر کرفيو لگانا ہے تو لوگوں کو گھروں ميں کھانا پہنچانا پڑے گا،ہم رضاکاروں کا ايک پروگرام لانچ کرنے جارہے ہيں،عام کرفيو اور کرونا کے کرفيو ميں فرق ہوگا،لوگ لائنيں لگاکر کھانا ليں گے تو کرفيو کا مقصد ہي ختم ہوجائے گا، ملک ميں کرفيو لگانا پڑے تو اس کي تياری ہوني چاہيے،چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس جنگ کو جيتيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube