Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا:مردان کی یونین کونسل میں39افرادکےٹیسٹ مثبت نکلے

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وزیر صحت خیبر پختونخوا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل میں 46 میں سے39 افراد کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرصحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مردان کی يونين کونسل منگا کرونا سے سب سے زيادہ متاثر ہے، ٹيسٹ کيے گئے 46 افراد ميں سے 39 کے ٹيسٹ مثبت آئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی کرونا وائرس سے ہلاکت بھی اسی يونين کونسل سے رپورٹ ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کی غير احتياطی کے بعد پوری يونين کونسل سيل کردی گئی تھی۔

مردان کی یوسی منگا میں عمرہ کرکے وطن واپس آنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس نے یونی کونسل میں کئی افراد سے ملاقاتيں بھی کی تھیں۔ 50 سالہ متاثرہ شخص گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
KP

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube