ہوم   > پاکستان

پارک لین کیس:آصف زرداری پرفردِجرم کی کارروائی اپریل تک موخر

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پارک لین کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کارروائی کو 27 اپریل تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو آج 25 مارچ کو طلب کر رکھا تھا۔ آج ہونے والی کارروائی کیلئے سابق صدر زرداری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم احتساب عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث آج کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس اور میگا کرپشن مقدمات التوا کا شکار ہوگئے۔ فریال تالپور، آصف زردادی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت بھی 27 اپریل تک ملتوی، جب کہ پنک ریذیڈنسی ریفرنس، نہر خیام غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس بھی 27 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube