ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، 10 افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب دو گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے پر پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

فائرنگ کا واقعہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند کلو میٹر دور پیش آیا۔

بنی گالہ میں ایک پہاڑی پر قبضے کیلئے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

فراز محمود ولد سخی محمد کی مدعیت میں طالب عباسی اور اس کے 11 ساتھیوں کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ زمین 20 سال سے ان کی ملکیت ہے۔ مخالفین نے اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube