ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران نے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات پر مبنی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فوری طور پر 15 روپے کمی کردی۔

وزیراعظم ہاؤس میں پیکج کے اعلان کے وقت صحافی اور اینکرز بھی موجود تھے جس کے بعد سوال و جواب کا دور بھی چلا اور وزیراعظم کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے پیکج پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ غریب خاندانوں کیلئے 150 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا ہے۔ حالات معمول پر آںے تک انہیں ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے سوئی گیس اور بجلی کے 2000 روپے تک کے بل کو 3 قسطوں میں وصول کرنے کا اعلان کیا۔ جس کا بل اس سے زیادہ ہے، وہ اس وقت ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہنگامی بنیادوں پر طبی آلات اور و دیگر ضروری اشیا خریدنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کو 25 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے سوئی گیس اور بجلی کے 2000 روپے تک کے بل کو 3 قسطوں میں وصول کرنے کا اعلان کیا۔ جس کا بل اس سے زیادہ ہے، وہ اس وقت ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
ہنگامی بنیادوں پر طبی آلات اور و دیگر ضروری اشیا خریدنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کو 25 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
ٹیکس ریفنڈز کیلئے وزیراعظم نے 100 ارب جبکہ چھوٹے کاروبار، صنعت اور زراعت کیلئے 100 ارب مختص ہیں اور ان کو قرضے بھی دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب اور گندم کی خریداری کیلئے 280 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      M. Nadeem Bhatti  March 28, 2020 9:44 pm/ Reply

    Salam Alaikum
    bijlee or gas kay bilon ko maaf kiya jahay.
    or
    yeh jo rakam annouce ki gahi hay es ki takseem kay say ho gee.
    kiya kohi plan hay es ko wazay karain warna hay sub kha jahain gay or zarorat mand afrad ko nahi milay ga.
    es may khali garib log mutasir nahi howay hain balkay dihari walay or safaid posh afrad be mutasir howay hain.
    kohi lahay amal banain or wazay karain

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube