ہوم   > پاکستان

دبئی، ابوظہبی میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

دبئی اور ابوظہبی میں پھنسے 101 پاکستانی گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے جن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر مکمل اسکریننگ کی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں پھنسے پاکستانیوں کو رات ساڑھے 3 بجے پرواز ایف زیڈ 8053 میں اسلام آباد لایا گیا۔ ائرپورٹ پر مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی جس کے بعد تمام مسافروں کو کرونا وائرس کی علامات نہ ہونے پر گھروں کو جانے کی اجازت ملی۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے ائرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ابوظہبی، قطر اور مختلف ممالک سے آنے والی خصوصی پروازوں کےلیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

زلفی بخاری نے مسافروں کی اسکریننگ اور دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube