ہوم   > پاکستان

کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 90افراد زیر حراست

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوئی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 90 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ملیر میں 139 افراد کو چند گھنٹے حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔

کرونا وائرس کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باوجود شہری سڑکوں پر نکلے جس پر پولیس نے شہریوں کو اپنے گھر جانے کی ہدایت کی۔

حراست میں لیے جانے والے 90 افراد میں سے 24 کےخلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ مقدمات اور گرفتاریاں ایسے افراد کے خلاف کی گئیں جو جان بوجھ کر خلاف ورزی کر رہے تھے۔

ملیر میں 139 افراد کو سزا کے طور پر چند گھنٹے حراست میں رکھا اور پھر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے شہری غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube