ہوم   > پاکستان

پاکستان سے ملحقہ ایران، افغان سرحدیں بدستور بند

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران اور پاک افغان سرحدیں بدستور بند ہیں جبکہ صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے۔

بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران بارڈر کرونا وائرس کے پیش نظر 30 ویں روز بھی بند ہے جبکہ پاک افغان سرحد چمن سے بھی ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تفتان کے مختلف قرنطینہ سینٹروں میں مقیم 400 سے زائد زائرین کی نگہداشت جاری ہے۔ کوئٹہ کے میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر کو گزشتہ روز خالی کروا لیا گیا جہاں مکمل صفائی کے بعد مزید زائرین کو رکھا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ، بازار، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ بند ہیں۔ بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے۔ کورونا وائرس کے سبب یوم پاکستان کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں کرونا وائرس سے اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ 1950 افراد کی اسکریننگ کی، 1405 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1043 ٹیسٹ منفی آئے اور 108 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 337 افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube