ہوم   > پاکستان

کروناوائرس سےبچاؤ:بلوچستان میں دفعہ245 نافذ کرنے پرغور

SAMAA | - Posted: Mar 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فوج طلب کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کرلیا۔ دوسری جانب بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران اور افغانستان کے بارڈر بدستور بند ہیں۔

کرونا وائرس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کےلئے بلوچستان محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تعیانتی کے دوران فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

دوسری جانب صوبے کے مختلف علاقوں میں شہری بلوچستان حکومت کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ تو بند ہے تاہم اکثر مقامات پر ریسٹورنٹ بازار اور شاپنگ مالز کھلے ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحد 29ویں روز بھی بند روز بھی بند ہے، جب کہ چمن سرحد کو ایک روز بعد دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اجناس کے 95 ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube