فائل فوٹو
دی کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں اسکولز سے کہا ہے کہ وہ اب مئی جون کے امتحانات سے امیدواروں کو دستبردار کراسکتے ہیں۔
کسی بھی امیدوار کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں موجود تعلیمی اداروں کو کریڈٹ نوٹ ملے گا جس کے تحت وہ مستقبل (مثال کے طور پر اکتوبر / نومبر) میں کسی بھی امتحان میں شرکت کیلئے داخلہ لے سکیں گے۔
سی اے آئی ای کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی اسکول اگر ایسا کرنا چاہتے ہیں تو 10 اپریل تک برٹس کونسل کو آگاہ کردیں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو 10 اپریل کی تاریخ مقرر کرنے کا مقصد کوئی دوسرا آپشن اختیار کرنے کیلئے وقت دینا ہے، ہم کسی بھی تازہ صورتحال سے آئندہ ہفتے آگاہ کریں گے۔
دی سی اے آئی ای نے بتایا کہ اس نے حکومت کی سفارش پر پاکستان کے تمام اسکولوں میں مئی کے امتحانات ملتوی کردیے تھے، جس میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں امتحانات شامل تھے۔