ہوم   > پاکستان

کرونا کا علاج کرنے والا ’پھونکوں والی سرکار‘ گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

گجرات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے کررونا وائرس کے دم کے نام پر پیسے بٹورتا تھا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ گنجہ سے اطلاع ملی کہ ایک شخص کرونا وائرس کا علاج دم کے ذریعے کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس علاج کی 100 فیصد ضمانت بھی دیتا ہے جس پر سادہ لوح افراد اس کے جھانسے میں آکر بھاری رقم دے کر دم کرواتے ہیں۔

اس سے قبل کراچی سے بھی ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر رہا تھا۔ کرونا وائرس کی ویکسین اور علاج اس وقت دنیا میں کہیں بھی دستیاب نہیں۔ ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube