ہوم   > پاکستان

عوام 3روز تک گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فوٹو : آن لائن

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپل کی ہے کہ آئندہ 3 روز تک (ہفتہ، اتوار اور پیر 23 مارچ) چھٹیوں کے باعث مکمل طور پر گھروں ميں آئيسوليشن ميں رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگی سب سے اہم ہے، لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز بڑھ کر 51 ہوگئے، جو تشویشناک ہے، گھروں میں رہنا سب کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قائم اسپیشل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہفتہ سے پیر تک چھٹیوں کے باعث مکمل طور پر گھروں رہیں، خود کو آئسولیشن میں رکھیں۔

اس سے قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے کو 3 روز تک مکمل طور پر گھروں میں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے وضاحت کی ہے کہ صوبہ سندھ میں مکمل کرفیو یا لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیر اعلی سندھ نے ہفتہ، اتوار اور 23 مارچ (پیر) کی 3 چھٹیوں میں شہریوں سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں بغیر تصدیق کے کوئی خبر نہ چلائیں۔

سیکریٹری ہیلتھ نے ٹاسک فورس اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر فیز 2 کے 402 اور لاڑکانہ کے 83 ٹیسٹ کے نمونے آنا ابھی باقی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز 51 ہوگئے، اصل پریشانی لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں، عوام سے اس لئے اپیل کررہا ہوں کہ خدارا گھروں میں رہیں، یہ سب کیلئے ضروری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں ميں آج 1874 مشتبہ افراد رپورٹ ہوئے، جن میں 21 کے ٹیسٹ لئے گئے جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی 702 مشتبہ مریض آئے جہاں 5 افراد کے ٹیسٹ کئے، 31 پروازوں کے ذريعے 3 ہزار 710 مسافر آئے، جن میں 4 مشتبہ مسافروں کے نمونے کرونا ٹیسٹ کیلئے لئے گئے۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 238 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں 470 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 96، خیبرپختونخوا میں 23، بلوچستان میں 81، گلگت بلتستان 21، اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, CM, SINDH, MURAD ALI SHAH, COMPLETE LOCKDOWN, SAEED GHANI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube