Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

تفتان سے زائرین کا قافلہ ملتان پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago

زائرین کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی

بلوچستان کے علاقے تفتان سے 1200 سے زائد زائرين مدت پوری کرکے ملتان پہنچ گئے۔

زائرین کو ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ سينٹر لایا گیا جنہیں رجسٹریشن کے بعد کمروں میں منتقل کیا جائے گا۔

قرنطینہ سینٹر میں 100 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ تقریباً 1200 سے زائد زائرین کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا عملہ اور پولیس کے افسران بھی قرنطینہ سينٹر میں موجود ہیں۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ پر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube