ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن شروع

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

فوٹو: آن لائن

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے بیشتر سرکاری دفاتر دو ہفتے کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ہفتہ وار بازار بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نادرا، پاسپورٹس آفس، بیوٹی پارلرز، سیلونز اور سرکاری دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے۔

معاشی حالات ایسے نہیں، لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد انتظامیہ نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو کرونا فوکل پرسنز فوری مقرر کرنے اور آئیسولیشن وارڈز بنانے کا حکم دیا ہے۔

کرونا سے ہلاکتوں کی تدفین پر ایس او پی کے مطابق کم سے کم افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ تمام مساجد اور چرچز میں محدود عملہ فرائض انجام دے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں صرف ضروری عملے کو ناگزیر امور کےلیے جانا ہوگا۔

قائد اعظم یونیوسٹی میں وائس چانسلر کی سربراہی میں اینٹی کرونا ریسرچ سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جو امریکا، برطانیہ اور چین کے ماہرین سے بھی رابطے میں رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube