ہوم   > پاکستان

سندھ حکومت کا غریب طبقےکوراشن بیگ فراہم کرنےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سندھ حکومت نے صوبے میں جاری جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے سبب معاشرے کے غریب طبقے میں 20 لاکھ راشن بیگ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے مستقل کھانے کا انتظام بدستور جاری رہے۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں  یہ فیصلہ کیا۔اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری اور کور 5 کے بریگیڈیئر سمیع نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ کی معاونت صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری سید ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور فوکل پرسن ایم بی دھاریجو نے کی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے سدباب کےلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، ریستوران کی بندش یا جزوی لاک ڈاؤن کرکے ہم نے مزید پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے کوشش کی ہے تاکہ اس کے مطابق قرنطینہ مراکز اور فیلڈ اسپتالوں کے قیام کے لئےضروری انتظامات کیے جاسکیں۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے صوبائی حکومت کی بروقت کاوشوں کو سراہا اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدوروں، غریب افراد کو راشن فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے مخیر حضرات، این جی اوز جیسے ایدھی، سیلانی اور دیگر سے راشن بیگ کی تیاری کےلئےان کی مدد اوررہنمائی حاصل کرنے کے لئےمتعدد اجلاس کئے ہیں اور ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں کو راشن بیگ فراہم کرنے کلئے طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت علیم لاشاری کے ساتھ وزیر لیبر سعید غنی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جبکہ کور 5 سے بریگیڈیئر سمیع اور انکی ٹیم کے دو ممبران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی راشن کلئے کھانے پینے کی اشیاء کی مقدار اور تعداد مقرر کرے گی اور پھر ان کی تقسیم کے لئے ایک طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔ راشن بیگ رکھنے کلئے ایک گودام قائم کیا جائے گا جہاں سے پورے سندھ میں بیگس کی سپلائی کی جائے گی۔ کمیٹی کے اتفاق رائے سے اشیائے خوردونوش کے معیار اور ان کی مقدار کو یقینی بنایا جائے گا تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ راشن بیگ میں ایک ماہ کی اشیائے خوردونوش ہونںیے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جس گھر میں راشن بیگ مہیا کیے جائیں گے انھیں بطور ’’سپلائی کردیا گیا‘‘مارک کیا جائے گا تاکہ ڈپلیکیشن سے بچا جاسکے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جہاں مستحق افراد خود کو راشن بیگ کلئے اندراج کروائیں گے اور پھر ضروری تصدیق کے بعد انھیں راشن بیگ فراہم کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube