ہوم   > پاکستان

اسلام آبادپولیس کی کارروائی،درجنوں بھکاری گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقدمات درج

اسلام آباد میں بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد دھرلیےگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کونشہ آورادویات دے کر بھیک مانگنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بھکاریوں کے بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے ایس پی رانا وہاب نے بتایا کہ ٹریفک سگنل پر بچوں کو نشہ آور دوا پلا کر بےسدھ کردیا جاتا ہے تاکہ ان پر رحم کھا کر لوگ بھیک دے سکیں۔

رانا وہاب نے مزید بتایا کہ 2 دنوں میں 470 بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،جس میں مردو خواتین سمیت خواجہ سرا اور بچے شامل ہیں۔ 16 سال سے کم عمر بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا اورانہیں واپس لینے کیلئے رابطہ کرنے والے بھی تفتیشی ریڈار میں آجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube