ہوم   > پاکستان

خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں پولیو مہم معطل

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم آخری دو روز کےلیے معطل کر دی گئی۔

ای او سی کے مطابق مہم کرونا وائرس کے باعث معطل کرنا پڑی۔ مہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں جاری تھی جس میں 13 لاکھ 30 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک مصدقہ 301 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ بدھ 18 مارچ کو خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ میں کروانا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان نمبرز 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube