ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ:مہنگےماسک فروخت کرنےوالاگروہ گرفتار،مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کارروائیاں جاری رہیں گی

سیالکوٹ پولیس نے آن لائن مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے 83 ہزار سے زائد ماسک برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سیالکوٹ پولیس نے حالیہ کارروائی میں آن لائن مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والا گروہ پکڑلیا۔ گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کئے گئے 80 لاکھ مالیت کے 83 ہزار ماسک برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی رانا ندیم نے بتایا کہ ایس ایچ او کو اطلاع ملی جس پرریکس سینما چوک میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کی اور اس کی نشاندہی پر 83 ہزار سے زائد ماسک برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان آن لائن ایک ماسک 100 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر ذخیرہ اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube