Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بیر اٹھانےپر ہمسائے نے 3سالہ بچی کا گلا کاٹ دیا

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 8 months ago

اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 45 جی ڈی میں بیر اٹھانے پر ہمسائے نے 3 سالہ بچی کا قتل کرکے بوری میں ڈال کر لاش گلی میں پھینک دیا۔

بچی کے لواحقین کے ہمسائے نے تعیش میں آکر بچی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا اور بچی کو بوری میں ڈال کر لاش گلی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

لواحقین کی جانب سے بچی کی تلاش شروع کی گئی تو گلی سے بچی کی بوری بند لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے انکوائری جاری ہے۔ جو بھی ملزمان ہوں گے انکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube