ہوم   > پاکستان

کروناکےباعث اہم دفاتربند،معمرملازمین کوچھٹیاں مل گئیں

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کسٹمز نے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔عوام کوآن لائن سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ٹریفک آفس کی لائسنس برانچ بند کردی گئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

بدھ کو ائیرپورٹس پر کسٹم کے گوداموں اور تمام کسٹم ہاؤسز کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ کسٹم کلکٹرز اور عملے کو ہدایت کی گئی ہےکہ عوام کوآن لائن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تمام کسٹم دفاتراوروئیرہاؤسز میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ سائلین ٹیلی فون اور ای میل پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

کرونا وائرس کےباعث اسلام آباد ٹریفک آفس کی لائسنسنگ برانچ تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کے 50 سال سے زائد عمر کے بیمار ملازمین کو3 اپریل تک چھٹی دے دی گئی ہے۔ خواتین کو بھی دفتر آنے سے استثنیٰ مل گیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفتری اوقات بھی کم کردیے گئے ہیں۔ملازمین صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube