Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

وائرس کاخطرہ:مختلف ملکوں نےسفری پابندیاں سخت کردیں

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیےمختلف ملکوں نےسفری پابندیاں سخت کردی ہیں۔

کینیڈا،عمان،متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آج سے تاحکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری داخل ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے جائےگی۔

عمان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائےعمانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہوسکیں گے۔

ادھر ملائیشیا میں بھی مقامی شہریت رکھنے والے اور سفارتی اجازت نامے والےجاسکیں گے۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹرز سے رابطہ کیا جائے اور متاثر ہونے والے مسافر اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube