ہوم   > پاکستان

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو فائل: آن لائن

سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور کر لی۔

منگل 17 مارچ کو خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے خواجہ برادران کو 30، 30 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

جسٹس مقبول باقر ن ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں نیت، اہلیت یا پھر دونوں کا ہی فقدان لگتا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی کو 11 دسمبر 2018 کو گرفتار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube