ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کاتفتان سرحد پر انتظامات پر اظہار عدم اطمینان

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اقدامات کی تفصیلات بتارہے ہیں

وزيراعلیٰ سندھ نے تفتان سرحد پر وفاقی حکومت کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وائرس کيسز ميں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کرديا۔ ان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سے آئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آنا قابل تشويش ہے، وہاں لوگوں کو ايک ہی جگہ پر رکھا جارہا ہے، وفاقی حکومت کو تجاويز دے دی ہيں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے آنیوالوں کو ہم نہیں لے کر آئے، وفاق اور دیگر صوبوں سے یہ تحفہ ملا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج (پیر کو) وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے، وائرس چین سے آیا لیکن انہوں نے اس کیخلاف جنگ کی، چین سے پروازیں بند کردی گئیں، چین سے آئے 34 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، وہ سب منفی تھے، ہمارے ہاں چین کی طرف سے کوئی کیس رپورٹ  نہیں ہوا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 26 فروری کو کراچی میں ایک شخص کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، معاملے کو سنجیدہ لیا اور اس کے بعد روزانہ اجلاس منعقد کیا، ہم 393 ٹیسٹ کرچکے ہیں، جن میں 27 مثبت آئے، 2 صحتیاب ہوچکے ہیں، 25 کا علاج جاری ہے، اللہ کے فضل سے تمام مریض بہتر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا کوئی علاج نہیں، اگر کسی کو یہ مرض لگ جائے تو وہ خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے، آپ کی قوت مدافعت کا نظام ٹھیک ہے تو آپ کو کچھ نہیں ہوگا لیکن یہ ایک شخص سے دوسرے کو لگ سکتا ہے، کرونا کے مریضوں کی سفری ہسٹری ہے، ان افراد سے رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کئے ہیں، ہم بڑے پیمانے پر ٹیسٹ نہیں کررہے ہیں، مسئلہ کٹس کا نہیں بلکہ ٹیسٹ کرنے کا ہے، ہم روزانہ 200 ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ایک دوسرے سے دور رہیں اور احتیاط کریں، ایران سے آنیوالوں میں 853 زائرین سندھ کے ہیں، انہیں 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، یہ کام وفاقی حکومت کا ہے، صوبوں کا نہیں، جو بھی کیس آئے گا ہم بتائیں گے، چھپانے کا مقصد نقصان پہنچانا ہے، سکھر میں محکمہ لیبر کے ایک ہزار 24 فلیٹس کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا، وہاں تمام سہولتیں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تفتان سے 293 افراد آئے، ہم نے ان کو کمروں کی الاٹمنٹ کردی، فیصلہ کیا ہے کہ ہر ایک کا ٹیسٹ کریں گے، یہ بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوتا بلکہ ناک میں سواب ڈال کر ٹیسٹ کیا جاتا ہے، کل ٹیسٹنگ کراچی میں شروع ہوئی، 91 ٹیسٹ آغا خان اسپتال اور 200 انڈس کو دیے گئے، ایک ٹیسٹ ہونے میں 6 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں، مشین تو ہم بہت خرید سکتے ہیں لیکن چلانے والے نہیں، 110 ٹیسٹ کے نتائج آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 2 اسپتالوں کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کیا ہے، مضافاتی علاقے کے اسپتال میں آئی سی یو بھی بنادیا، آغا خان نے تفتان کے 23 افراد کا نتیجہ بھیجا ہے جن میں 11 مثبت آئے ہیں، اس حساب سے سکھر کے 61 کورونا کیسز ظاہر ہوچک ہیں، ہم مثبت اور منفی افراد کو الگ الگ رکھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آغا خان، اوجھا، جے پی ایم سی میں سہولیات موجود ہیں، کچھ تجاویز وفاقی حکومت کو دی ہیں، میری درخواست یہ ہے کہ لوگ خود زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں، کسی سے رابطہ میں نہ آئیں، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال ضرور کریں، ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیگر صوبوں سے متعلق وہاں کی حکومتیں خود جواب دیں گی، دیگر صوبائی حکومتیں بھی کام کررہی ہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ چائے خانے بند ہونے چاہئیں، جیلوں میں موجود لوگوں سے عوامی رابطہ نہیں ہونا چاہئے اس لئے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نظم و ضبط  سے کام کریں تو جلد اس بیماری سے جان چھڑا سکیں گے، تفتان بارڈر سے وفاقی حکومت نے زائرین کو بھیجا، ہم اسے قومی مسئلہ سمجھتے ہیں، ہم دکانیں، میڈیکل اسٹورز نہ کبھی بند کریں گے اور نہ کرنے دیں گے، اب میں کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے نہیں دوں گا، افواہوں کو روکنے کیلئے ہم نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، اشیاء خور و نوش کی دکانیں بند ہوں گی اور نہ ان کی کوئی کمی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 10 ہزار کٹس منگوالیں، جو کوئی استطاعت رکھتا ہے وہ خود فیس ادا کرے تو بہتر ہے، جتنا بجٹ چاہیے ہوگا بندوبست کروں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube