ہوم   > پاکستان

صدر مملکت آج 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پیر کے روز 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ مقصد کورونا وائرس کے پیش نظر دوست ملک کیساتھ سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ چین میں کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہيں۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کرونا سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ صدر مملکت کہتے ہیں کہ وہ روزانہ قوم کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ شہریوں کو بھی اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کا بھی کہہ دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹرعارف علوی کو دورے کی دعوت چینی صدر شی چن پنگ نے دی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 روزہ دورے کے دوران صدر عارف علوی کی چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ صدر عارف علوی کے دورے کا بنیادی مقصد کرونا وائرس کے پیش نظر چین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کے دورے سے پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube