ہوم   > پاکستان

وائرس سےبچاؤ،عوام میں احساس ذمہ داری بڑھنےلگا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

غیر ضروری سرگرمیاں معطل

کرونا وائرس سےبچاؤکیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام بھی احساس ذمہ داری کا ثبوت دینے لگے ہیں۔غیر ضروری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، اسلام آباد کے تفریح مقامات سنسان ہیں۔  شہری کہتے ہیں کہ حکومت کا فیصلہ ہمارے مستقبل کے تحفظ کا ضامن ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کے شہری پرعزم ہیں۔ اتوار کی چھٹی کے باوجود گھروں سے نکلنے سے اجتناب کیا۔

شہریوں نے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور تفریحی مقامات پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ پارکس انتظامیہ شہریوں کے تعاون کو خوب سراہا رہی ہے۔ دنیا کو ہلا دینے والے وبائی وائرس کو شکست دینے کیلئے شہری بھی پرعزم ہیں کہ صحت مند قوم کیلئے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube