ہوم   > پاکستان

کرونابچاؤاقدامات،وفاقی حکومت کاوزارتوں میں پیپرورک ختم کرنےپرغور

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے وزارتوں میں پیپرورک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزارتوں کو ای آفس پر شفٹ کرنے کی تجویز دیدی ہے۔این آئی ٹی بی نے بتایا ہے کہ ای فائلنگ سے کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ای فائلنگ سے افسران گھر بیٹھے بھی سرکاری امور انجام دے سکتے ہیں۔

این آئی ٹی بی کے مطابق 31 وزارتیں پہلے سے ہی ای آفس استعمال کررہی ہیں، 31 وزارتوں میں فوری طور پر پیپر ورک پر پابندی ہوسکتی ہے،9 وزارتوں کو ایک دن میں ای آفس پر شفٹ کیا جاسکتا ہے۔

این آئی ٹی بی نے مزید بتایا کہ وزارتوں میں افسران اور اسٹاف کو چند گھنٹوں میں تربیت فراہم کی جاسکتی ہے،وزارت تجارت پہلے ہی ای فائلنگ پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

این آئی ٹی بی کی تجویز پر معاون خصوصی ظفر مرزا نے این آئی ٹی بی حکام کوطلب کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube