ہوم   > پاکستان

سعودی عرب کی پاکستانی عمرہ زائرین کومزیدمہلت

SAMAA | and - Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ عمرہ زائرین کی وطن واپسی کیلئے مزید 4 دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے 19 مارچ تک جدہ اور مدینہ سے خصوصی پروازوں کی اجازت دی ہے،اس حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عمرہ زائرین کو پاکستان پہنچانے کیلئے جدہ اور مدینہ سے پروازوں کی اجازت ہوگی۔ پاکستان سےخالی طیارےکو سعودی عرب لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

اس کےعلاوہ طیارے فیری فلائٹ کے ذریعے جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرسکیں گے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق جدہ اور مدینہ میں عمرہ زائرین کو پہنچانےکیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی اتھارٹی نے 15 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے3 کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت اور رہنمائی کیلئے مصروف ہیں،جدہ ائیرپورٹ پر3 فرنٹ ڈیسک سہولت کاونٹرز قائم کر کے امور حجاج جدہ کے تمام ملازمین کوتعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ عملہ زائرین کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے موجود ہے۔عملہ زائرین کی وطن واپسی کیلئے قونصلیٹ اور سعودی اہلکاروں کے مابین رابطہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube