ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں 2 نئے کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے متاثر 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکومت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں موجود 200 افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے حکام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بريفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ہزار 800 زائرین کا قرنطينہ مکمل ہوچکا ہے اور ان کے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہيں، جب کہ وفاق سے مزید ٹیسٹنگ کٹس مانگی ہيں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ مریض تفتان اور کوئٹہ کے آسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں موجود 200 افراد کے ٹیسٹ ہوگئے، مزید کے آج اتوار کو ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش آنے پر ان افراد کو گھر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران سے مزید 155 افراد تفتان پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد 2600 ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube