Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں:دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،بارودسےبھری موٹرسائیکل برآمد

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2020 | Last Updated: 10 months ago
بارودی مواد

بنوں پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لنک روڈ پر بارودی سے بھری موٹر سائیکل بر آمد کرکے ناکارہ بنایا گیا۔

ہفتے کی رات بنوں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بنوں لنک روڈ کے قریب خرگئی ہوٹل پر مشکوک موٹر سائیکل کھڑی ہے۔

پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا مخاصرہ کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے موٹر سائیکل کو چیک کرنے پر بھاری مقدار میں بارودی مواد ٹنکی سے برآمد کیا گیا۔

بارودی مواد کیساتھ ملنے والے بال بیرنگ

بعد ازاں بی ڈی ایس نے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ بارودی مواد کے ساتھ پرائمہ کارڈ اور دیگر نقصان دہ چھوٹے چھوٹے زرات بھی جڑے ہوئے تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق بارودی مواد کا وزن 4 کلو گرام تھا۔

واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے کئی روز پہلے یہ سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ دہشت گرد علاقے میں بارود سے بھری موٹر سائیکل کے ذریعہ سرکاری آملاک خصوصا پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube