ہوم   > پاکستان

اسلام آباد ميں امتحانات ملتوی، تقريبات پر بھی پابندی

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کی تقریبات، مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی، امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

اسلام آباد ميں بھی کرونا وائرس کا ايک نيا کيس سامنے آگيا، ترجمان پمز کا کہنا ہے، 30 سالہ خاتون امريکا سے آئی ہیں، جسے حالت تشويشناک ہونے پر وينٹی ليٹر پر منتقل کرديا گیا ہے۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 تک پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظاميہ نے وفاق کی جانب دے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کے تناظر میں نيا حکم جاری کردیا۔ جس کے تحت تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ 3 ہفتوں کیلئے ہر قسم کی مذہبی اور سماجی تقريبات اور اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی ہاسٹلوں کو فوری خالی کرنے، تعليمی اداروں، ميڈيکل و ٹيکنيکل کالجز، ڈے کيئر، ٹيوشن سينٹروں، سنیما گھروں اور شادی ہالوں کو بند کرنے کا حکم ديا گيا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 اپریل تک وفاقی دارالحکومت ميں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, ISLAMABAD,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube