ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: ہیجان کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

File Photo/AFP

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق طویل خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط لازم ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہفتہ کی رات ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اور جلد آپ سے مخاطب ہوں گا۔‘

وزیراعظم نے عوام کو ’نصیحت‘ کی کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ احتیاط اگرچہ لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنے ہیں۔ اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کرچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے اور انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے۔

پاکستان میں اب تک 31 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکومت کے مطابق 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ میں کروانا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان نمبرز 99203443-021، 99204405-021  پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube