ہوم   > پاکستان

کراچی زو اورسفاری پارک سمیت تمام تفریحی مقامات بندکرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago

میئر کراچی نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کراچی زو اور سفاری پارک سمیت تمام تفریح گاہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 30 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت کراچی میونسپل کارپوریشن کے زیرانتظام تمام تفریح گاہیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

مزید جانیے : کرونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آگئے 

میئر کراچی کے مطابق کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی زو سمیت دیگر تفریحی مقامات تاحکم بند ثانی بند رہیں گے۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تفریحی مقامات کو بند کررہے ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران تفریح گاہوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے بھی کیا جائے گا، تفریحی مقامات کھولنا حکومتی فیصلے سے مشروط ہے۔

اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈاکٹر سید سیف الرحمان، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میئر کراچی نے واضح کیا کہ تمام اسپتالوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ رہے گی، متعلقہ اسپتالوں میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کی جائیں گی جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے موجود ہونا چاہئے، جن مریضوں میں علامات نظر آئیں انہیں ڈبلیو ایچ او کے تجویز کردہ اسپتالوں میں فوری منتقل کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کروناسےبچاؤ:ہوٹلز،عوامی مقامات سے متعلق سندھ حکومت کی سخت ہدایات

میئر کراچی نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرونا وائرس آگہی پروگرام ڈیسک کا افتتاح کیا۔ وسیم اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نامساعد حالات کے باوجود کے ایم سی کے اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، کراچی میونسپل کارپوریشن کے تمام اسپتالوں میں آگہی ڈیسک اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، احتیاطی تدابیر اپنانا ہی مہلک مرض کا بہترین علاج ہے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونیوالے جان لیوا متعدی مرض سے اب تک دنیا بھر میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب متاثر ہوچکے ہیں، تاہم 70 ہزار سے زائد افراد اس مرض سے صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, KARACHI, KMC, PARK CLOSED,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube