ہوم   > پاکستان

پاکستان میں کرونا وائرس کا 31 واں کیس رپورٹ

SAMAA | and - Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 17 جبکہ پورے پاکستان میں 31 ہوگئی ہے۔

ہفتے کی رات سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 سالہ نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے مگر اس کے والدین حالیہ دنوں میں برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔

متاثرہ نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے والدین کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ

ہفتے کو ہی دوپہر میں دو نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہوں نے کچھ دن قبل ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق 30 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے وينٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

کرونا وائرس کا دوسرا کیس سندھ سے رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ایک اور مریض میں تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق 38 سالہ متاثرہ شخص 6 مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 30 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کے مطابق 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اگر آپ پر کروانا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube