ہوم   > پاکستان

قیدیوں کوعدالت میں پیشی سےاستثنیٰ دلوانےکی تجویز

SAMAA | and - Posted: Mar 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کراچی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیےسندھ حکومت نے قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دلوانے کی تجویز دے دی۔

جمعہ کو سندھ حکومت نے اس تجویز پر غور کرنا شروع کردیا ہے کہ قیدیوں کوعدالت میں پیشی سے استثنیٰ دلوایا جائے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو مخصوص مدت کے لئےعدالتوں میں نہ لایا جائے،بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔

سندھ کابینہ نے بھی کرونا وائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔

اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤکے ليے غیر متعلقہ اور غیرضروری افراد کوعدالتوں میں داخل ہونے سے ہونے روک دیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نےسرکلرجاری کردیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور سرکٹ بینچز اور ماتحت عدالتوں نے فوری اسپرے کرانے کا بھی حکم دے ديا ہے جبکہ عدالتوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی کا بھی کہہ ديا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube