ہوم   > پاکستان

بلوچستان کےتعلیمی ادارے 15دن کےلئے مزیدبند

SAMAA | and - Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کورونا وائرس کے خدشے کے باعث بلوچستان کےتعلیمی ادارے 15دن  کےلئے مزید بند رہیں گے۔

جمعرات کو صوبائی وزیرتعلیم یار محمد رند نےمحکمہ تعلیم کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کے تعلیمی ادارے 16مارچ سے 31مارچ تک بند رہیں گے،وزیراعلی سے صوبے کے تعلیمی اداروں کو مزید 15دنوں کے لئے بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا اور وہ بھی بند ہونگے۔

ادھر بلوچستان پرائیوٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے اسکولز کو مزید 15 دن کے لیے بند کرنے کے فیصلہ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ترجمان گرینڈ الائنس نذر بڑیچ کا کہنا ہے کہ یہ عمل تعلیم دشمن اقدام ہے،بلوچستان میں تعلیمی صورتحال پہلے ہی سے ابتر ہے،اس ظلم کے خلاف صوبے کے تمام سیاسی پارٹیوں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube