ہوم   > پاکستان

کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے فیس بک کی حکومت کوپیشکش

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے حکومت پاکستان کو کورونا وائرس کی آگاہی کےلیے تعاون کی پيشکش کر دی۔

جمعرات 12 مارچ کو فیس بک کے وفد کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی آگاہی کےلیے تعاون کی پيشکش کی۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق فيس بک کے وفد سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد لوگ فیس بُک استعمال کرتے ہیں۔ آگاہی مہم میں فیس بک کا تعاون کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوگا۔

وفد کے سربراہ جولن زو نے کہا ہے کہ وائرس کی آگاہی کےلیے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔ فيس بک سے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 20 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں سے ایک مکمل صحتیاب ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube