ہوم   > پاکستان

اسکولوں کی چھٹیوں پرحتمی فيصلہ ابھی نہيں کيا،ناصرشاہ

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فيصلہ ہواتھا کہ اسکول کی چھٹيوں کونہ بڑھاياجائے

سندھ کےوزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیوں پرحتمی فيصلہ ابھی نہيں کيا گيا ہے۔

جمعرات کو وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 198افراد کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے،14افرادکے ٹیسٹ کےنتائج مثبت آئےہیں۔

ناصرحسین شاہ نے بتایا کہ ايک وقت ميں1000لوگوں کيلئےانتظامات کئےگئےہیں،جن لوگوں ميں وائرس کی علامات ملی ہیں ان کو رکھا جائےگا۔

ناصرشاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کروناوائرس پر سنجیدگی نہیں دکھارہی ہے،ديگر صوبوں ميں جوزائرين گئے،کيا ان سےرابطہ کياگيا؟۔

تعلیمی اداروں سے متعلق ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کواس لئےبندکياکيونکہ وہاں جانا لازمی ہے،کل تک فيصلہ ہواتھا کہ اسکول کی چھٹيوں کونہ بڑھاياجائے،اسکولوں کی چھٹیوں پرحتمی فيصلہ ابھی نہيں کيا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube