ہوم   > پاکستان

وندرمیں کارروائی، چرس، ایرانی ڈیزل اور غیرقانونی سامان برآمد

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر میں کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 227 کلوگرام چرس، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 4 ہزار کلو گرام چھالیہ و دیگر غیر ملکی سامان برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ نے وندر بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب کے کریٹس سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔

کوسٹ گارڈ عملے نے ایک اور کارروائی کے دوران وندر ڈام کے علاقے سے غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کرلیا۔

وندر(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ہی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانیوالی اشیاء میں 4 ہزار 315 کلو گرام چھالیہ، 269 عدد ٹائر، 665 پیکٹ انڈین گٹکا، ایک ہزار 63 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 59 بیگز چائنا سالٹ، 808 پیکٹ نسوار اور 430 کلو گرام غیرملکی کپڑا برآمد کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
BALOCHISTAN, WINDER, CRIME, SMUGGLING, COST GUARDS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube