ہوم   > پاکستان

وزیراعظم نے 20 ہزار گھروں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم نے پاکستان کے 4 شہروں کی 7 ہاؤسنگ اسکیموں میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر سے بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے، تنخواہ دار طبقے کیلئے گھر بنانا آسان ہوجائے گی، اللہ کا شکر ہے کہ مہنگائی نیچے جارہی ہے، شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران 7 ہاؤسنگ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، جن میں 100 ارب روپے کی لاگت سے 20 ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے، یہ منصوبے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں شروع کئے گئے ہیں۔

ان ہاؤسنگ اسکیموں میں سے 6 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن مکمل کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے گھروں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو شروع کرنا مشکل ہوتا ہے، اسپتال بنانے کیلئے قدم اٹھانے کیلئے 5 سال لگے، پہلا قدم ہی کامیابی کیلئے بہت اہم ہوتا ہے، اسمبلی میں ہم نے سنا کہ کہاں ہے نیا پاکستان، کہاں ہیں گھر؟، بڑی تیاری کے بعد ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت کے پاس پیسہ نہیں تھا، گھروں کی تعمیر سے ملک میں بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے، گھروں کیلئے قرض سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے سے منصوبوں میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے مہنگائی نیچے جارہی ہے، شرح سود بھی نیچے آئے گی، حکومت شعبہ تعمیرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، شرح سود معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے بڑھانا مجبوری تھی، بينکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبوں سے تنخواہ دار طبقے کیلئے گھر بنانا آسان ہوجائے گا، تنخواہ دار طبقہ بھی اب اپنے گھر کی امید رکھ سکے گا، 2019ء میں ہم مشکل مرحلے سے گزرے ہیں، کاروبار ميں آسانی کیلئے اقدامات کررہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
IMRAN KHAN, PM, HOUSING SCHEME, ISLAMABAD, RAWALPINDI, LAHORE, QUETTA, INFLATION, INTEREST RATE, BANKING
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube