ہوم   > پاکستان

منظور وسان کیخلاف نیب کو انکوائری مکمل کرنے کی مہلت

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کےلیے 8 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بدھ 11 مارچ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کےخلاف بےنامی جائیدادیں ہیں۔ انکوائری مکمل کرنے کےلیے وقت درکار ہے اس لیے مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا نہ ہو کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظور وسان کو کچھ ریلیف ملے گا۔

سماعت کے بعد عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کےلیے 8 ہفتوں کی مہلت دے دی جبکہ منظور وسان کی ضمانت میں بھی 13 مئی تک توسیع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube