Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز تتلہ کیس،مفخرعدیل کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 6 months ago
ایس ایس پی مفخر کی عدالت آمد کا منظر

لاہور کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

لاہور کے ماڈل ٹاؤن کچہری عدالت میں بدھ 11 مارچ کے روز ایس ایس پی مفخر عدیل کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

کمرہ عدالت میں موجود مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیش مکمل کرنے کیلئے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے، ملزم سے مقتول شہباز تتلہ کی لاش سے متعلق تحقیقات کرنی ہے، ملزم سے شہباز تتلہ کی لاش کی نشاندہی باقی ہے، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے۔

جس پر مجسٹریٹ نے مفخر سے سوال کیا کہ آپ کی طرف سے کوئی وکیل ہے ؟ جس پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ میرا کوئی وکیل نہیں۔

عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد کچھ دیر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں گرفتار ايس ايس پی مفخر عدیل کو 5 روزہ جسمانی ريمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف 5 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ مفرور ایس ایس پی مفخر کی گرفتاری 10 مارچ کو ظاہر کی گئی۔ وہ لاہور میں ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے اغواء اور مبینہ قتل کی واردات میں مطلوب تھے۔ ملزم کے 2 ساتھی اس سے قبل حراست میں لئے جاچکے ہیں۔

ایک ملزم اسد بھٹی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ایس ایس پی مفخر نے اپنے دوست شہباز کو قتل کرکے لاش تیزاب کے ڈرم میں پھینکی۔ زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیموں نے ایس ایس پی کے زیر استعمال گھر کا سیوریج سسٹم کھود کر چند روز قبل قتل کے شواہد اکٹھے کئے تھے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کے لاپتا ہونے کا معاملہ گزشتہ ماہ فروری میں سامنے آیا تھا۔ شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ 7 فروری کو تھانہ نصیر آباد لاہور میں درج کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube