ہوم   > پاکستان

کراچی میں ٹریفک مسائل،اہم منصوبوں کی تکمیل،مشکلات کم ہونگی

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ٹریفک کی روانی میں بہتری

کراچی والوں کو نئے فلائی اوورز کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ کے ڈی اے، فائيو اسٹار چورنگی اور سخی حسن پر نئے فلائی اوورز کا افتتاح ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے چورنگی پر بننے والےفلائی اوور کی لمبائی 700 ميٹر طويل ہے۔ ٹريفک کے دباؤ کی وجہ سے شہريوں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔

فائيواسٹار فلائی اوور کی لمبائی 675 ميٹر ہے اور یہ بھی نارتھ ناظم آباد کی حدود میں ہے۔

نارتھ ناظم آباد کو شادمان ٹاؤن سے ملانے والے سخی حسن فلائی اوور کی لمبائی 700 ميٹر ہے۔اس کی تکمیل سے بھٹو کالونی سے گلبرگ اور ناظم آباد سے نيوکراچی آنے اور جانے والوں کو ٹريفک کے مسائل سے چٹکارا ملے گا۔

ان منصوبوں کی تکمیل سےشہريوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں ميں طے نہيں کرنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube