ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کوئٹہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے باپ جاں بحق اور دو بچے بےہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ طوغی روڈ کے قریب تیل گودام کے علاقے میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کے باعث کمروں میں دھواں بھر جانے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ دو بچے بےہوش ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لاش اور بےہواش بچوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت حاجی منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے دوران متوفی کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

ایس ایچ او قائد آباد تھانہ محمد آصف کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے بےہوش افراد کو جھلسنے سے بچالیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube