ہوم   > پاکستان

لاہور میں فائرنگ سے انسداد دہشتگردی فورس کا اہلکار قتل

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی عدالت کا نائب قاصد جاں بحق ہوگيا، سگیاں پل کے قریب بھی نامعلوم افراد نے کار سوار شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرديا، گولياں لگنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پہلا واقعہ اسلام پورہ تھانہ کی حدود میں آؤٹ فال روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سواروں نے انسداد دہشتگردی عدالت کے نائب قاصد کا تعاقب کيا، اور موقع ملتے ہی اس پر گولیاں برسادیں، زخمی محمد حنیف اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

دوسری جانب سگیاں پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انور نامی شخص جاں بحق جبکہ 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائيکلوں پر 4 افراد آئے جنہوں نے فائرنگ کی، کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کرکے دیرینہ دشمنی اور ڈکیتی میں مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, CRIME, FIRING, TARGET KILLING, ATC, POLICE, MURDER
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube