ہوم   > پاکستان

حکومت غربت کیخلاف جہاد کررہی ہے، عمران خان

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم نے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غربت کیخلاف جہاد کررہی ہے۔

اسلام آباد میں ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب اس کی آبادی کا بڑا حصہ غربت میں زندگی گزار رہا ہو، حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، غربت کیخلاف جہاد کررہے ہیں، غربت ایک بیماری ہے جس کا علاج ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان غریب افراد کے رہن سہن سے ہوتی ہے، بدقسمتی سے عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، ماضی میں پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ صرف لاہور پر خرچ ہوا، ایک علاقے پر فنڈز خرچ کرنے سے دوسرے علاقے ترقی سے محروم رہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیٹا فار پاکستان کے ذریعے معلوم ہوگا کہ کہاں فنڈز خرچ کرنے ہیں، ڈیٹا فار پاکستان کی ملک کو بہت ضرورت تھی، فیصلہ سازی اور فنڈز مختص کرنے میں یہ اعداد و شمار معاون ہونگے، اِن کے تحت صوبائی مالیاتی ایوارڈ میں آسانی ہوگی، کمزور طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, PAKSITAN, DATA FOR PAKISTAN PORTAL, DIGITAL, TECHNOLOGY, ISLAMABAD, CORRUPTION, DEVELOPMENT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube