Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بارش برسانےوالانیاسسٹم داخل ہورہاہے،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 7 months ago

سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے ملک میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوجائے گا۔ بدھ سے جمعہ تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چليں گی۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایاکہ بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش متوقع ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مارچ کے تیسرے ہفتے میں ملک میں ایک اور سسٹم داخل ہوگا جس سے کراچی سمیت جنوبی علاقوں میں بارش ہوگی۔ اس حوالے سے مزید پیش گوئی قبل از وقت ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پہاڑوں پر برف باری سمیت جنوبی پنجاب اور سندھ کو کسانوں کو گندم کی فصل خراب موسم سے بچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ مئی اور جون میں زیادہ گرمی پڑتی ہے،جولائی میں موسم مون سون کی وجہ سے بہتر ہوتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 12 اور 13 تاریخ کے پی ایس ایل کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube