Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

گارمنٹس فراڈ کيس: احتساب عدالت کاملزم کا رہا کرنےکا حکم

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 7 months ago

احتساب عدالت لاہور نے نيب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق گارمنٹس فراڈ کيس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایک سول معاملے کو کریمنل کیس میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ نیب نے ایسا معاملہ دوبارہ پیش کیا تو عدالت سختی سے پیش آئے گی۔

عدالتت نے یہ بھی کہا کہ اس کیس سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ریکارڈ کے مطابق صاف ظاہر ہے کہ یہ بزنس ٹرانزیکشن تھیں۔

پراسيکيوشن کے مطابق ملزم نے بچوں کے گارمنٹس کی کمپنی بنائی جس میں 35 افراد نے سرمايہ کاری کی۔

واضح رہے کہ ملزم پر حصہ داروں کو منافع کی رقم نہ دينے کا الزام تھا۔

WhatsApp FaceBook
NAB

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube