ہوم   > پاکستان

دہلی کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کی دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

دہلی کالونی میں 160 گز کے پلاٹ پر 12 منزلہ عمارت کےخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس عمارت میں 24 فلیٹ اور 4 دکانیں قائم ہیں۔

سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے آج 12 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر مسمار کیا جائے گا جبکہ عمارت کو مکمل توڑنے میں دو روز لگ سکتے ہیں۔

عمارت کے دونوں جانب عقب کی گلیوں کو سیل کر دیا گیا۔ 12 منزلہ عمارت کے دونوں جانب کوئی سپورٹ موجود نہیں۔

کارروائی کنٹونمنٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر کر رہی ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث آپریشن کرنے والی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube