ہوم   > پاکستان

پسند کی شادی کرنے پر خاتون، شوہر، بیٹی قتل

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago

مقدمہ درج

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو 4 سال بعد شوہر اور بیٹی سمیت قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی۔

تینوں افراد کی لاشیں، احمد ٹاون میں واقع گھر سے ملیں، جنہیں پستول سے فائر کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ رضیہ نے چار سال قبل وقاص سے پسند کی شادی کی۔ پہلی شادی سے اس کے چار بچے تھے جن میں مقتولہ مسرت بھی شامل ہے۔

مقتول وقاص کی بہن اعظمی نے بتایا کہ میں صبح بچی کے کپڑے لینے آئی، دورازہ کھولا تو دیکھا کہ اندر لاشیں پڑی ہیں۔ ہم نے فوری طور پر 15 پر کال کردی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں تحویل میں لے لیں اور مختلف پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایس پی کینٹ فرقان بلال نے بتایا کہ پہلی شادی سے بھی ایشوز تھے اور اس شادی کے بھی ایشوز تھے۔ ابھی تعین کررہے ہیں کہ ملزمان کون ہے۔ شبہ ہے کہ خاندان کے اندر سے ہی کوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ رضیہ کے سابقہ شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube