ہوم   > پاکستان

سوشل میڈیا پر بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ فراڈ

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کارروائی کی ہدایت

فیس بک پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کاجھانسہ دے کر لوٹا جانے لگا۔ اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے کو تفتیش کی ہدایت کردی۔

سوشل میڈیا پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔ فیس بک اور دیگر ویب سائٹ پر اشتہار چلاتے ہیں کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، تو پڑھانے آجائیں، ہمیں ٹیوٹرز کی ضرورت ہے۔ بس رجسٹریشن کروائیں اور کام پر لگ جائیں۔

ملزمان اپنے شکار کو پھانسنے کے بعد رجسٹریشن کے نام پر ان سے ہزاروں روپے ایزی پیسہ کروانے کا مطالبہ کرتے۔ سی ویز اور ڈاکومنٹس منگوا لیتے مگر اپنا پتہ بتاتے نہ کسی کے ہاتھ آتے ہیں۔

نوسربازوں کا نشانہ بننے والوں نے سارا طریقہ واردات بتا دیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ مجھے جاب چاہیے تھی، میں آن لائن ٹیوشن دیکھ رہا تھا۔ فیس بک پر ایڈ شو ہوا، میں نے اپلائے کیا، انہوں نے رجسٹریشن کے دس ہزار مانگے میں نے سات ہزار دیے دو دن ویٹ کیا۔ جب رابطہ کیا تو انہوں نے میرا نمبر بلاک کردیا۔

ایک اور نوجوان نے بتایا کہ مجھے میل آئی میں نے رجسٹریشن کے لیے پانچ ہزار بھجوائے۔ دو تین دن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، اس کے بعد مجھے بلاک کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے کو نوسرباز گروہ کے خلاف تفتیش کی ہدایت کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube